ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا فائرنگ سے متعدد زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے لیگی امیدوار آپے سے باہر ہو گئے، پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ کر کے

ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کر دی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہوا۔ج

ھگڑے سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار خالد گجر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی پی167 پر میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا،

لیگی امیدوار نذیر چوہان نے آ کر ہمارے انتخابی پوسٹر اتار ے۔خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، انھوں نے بتایا کہ دفتر پر حملے کے مقدمے کے لیے ان کی جانب سے تھانے میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago