اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آزاد کشمیر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوگیا، راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوا۔ پنڈی کی نشیبی آبادی لالہ زار میں برساتی پانی جمع ہونے سے چار گاڑیاں ڈوب گئیں۔
وہاڑی میں چھتیں گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ کرک میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ سوات میں بھی بادل برسے۔گجرات اور گردو نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زير آب آگئے، بنوں اور مردان میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔
اسکردو شہر اور گرد ونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا، بارش کے باعث کراچی سے جانے والی پرواز لینڈ نہ کرسکی، دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…
قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…
کویٹہ(قدرت روزنامہ)مسلح راہزن الیکشن کمیشن کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا…
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سمیت ضلع گوادر میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلّت قیمتوں میں اضافہ ،…