عامر لیاقت کی قبر کُشائی کے فیصلے پر اُشنا شاہ بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کُشائی کے حکم پر شدید ردّعمل دیا ہے۔

اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس شخص کو اب اس دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو، قبر سے عامر لیاقت حسین کا جُسدِ خاک نکالنا، اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ پہلے ہی کافی اذیت سے گزر چکے ہیں‘۔

اس سے قبل اُشنا شاہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’عامر لیاقت حسین کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے، جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا خون ہے‘۔

واضح رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Recent Posts

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

4 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

21 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

27 mins ago

ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث…

35 mins ago

سندھ حکومت تعلیم دشمن اقدامات سےگریز کرے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا تعلیم بچاؤ مہم کےتحت اہم سیشن کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

46 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

59 mins ago