امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، ویڈیو وائرل

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، ویڈیو وائرل . امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل روکتے ہوئے بےقابو ہوکر گرے اور اٹھتے ہی کہا میں بالکل ٹھیک ہوں .

تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گرگئے اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا . غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کے لیے ریاست ڈیل ویئر میں موجود ہیں جہاں وہ ساحلی پٹی کے قریب سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، اس حادثے میں وہ بالکل محفوظ رہے .

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا .
امریکی صدر سائیکل روکتے ہوئے بےقابو ہوکر گرے اور اٹھتے ہی کہا میں بالکل ٹھیک ہوں .

واضح کہ 2019میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر پڑے تھے . وہ کانپور میں نمامی گنگا پروجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تھے .

نریندر مودی بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور پہنچے تھے اور انہوں ن نے دریائے گنگا کے تحفظ کے حوالے سے قائم نیشنل گنگا کونسل کے اجلاس کی صدارت کی تھی . وہ اجلاس کے بھارت دریائے گنگا کی صفائی اور دیگر کاموں کا جائزہ لینے کے لیے گنگا گھاٹ بھی پہنچے جہاں سے واپسی پر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم لڑکھڑا کر گر منہ کے بل گر گئے . بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گرتا ہوا دیکھ کر ان کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈز آگے بڑھے اور انہیں سہارا دے کر دوبارہ کھڑا کیا . نریندر مودی کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر بھارتی شہریوں نے مختلف تبصرے کیے .                  

. .
Ad
متعلقہ خبریں