لاہور میں لیگی امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹا زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ سے انکے بیٹے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے۔پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کی تین ورکر زخمی ہوگئے۔خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے۔ تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے لیگی امیدوار آپے سے باہر ہو گئے، پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ کر کےہنگامہ آرائی اور فائرنگ کر دی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے

، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہوا۔جھگڑے سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار خالد گجر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی پی167 پر میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا،

لیگی امیدوار نذیر چوہان نے آ کر ہمارے انتخابی پوسٹر اتار ے۔خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، انھوں نے بتایا کہ دفتر پر حملے کے مقدمے کے لیے ان کی جانب سے تھانے میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

3 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

10 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

16 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

41 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago