اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نان فائلر کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس 100 فیصد بڑھانے کی تجویز منظور۔نان فائلر کو پراپرٹی خریدنے پر 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بیرون ممالک ڈکلیئرڈ اثاثوں کی قیمت پر پاکستانیوں کو ایک فیصد کیپٹل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کر لی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل 2022 میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ٹیکس کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ریٹائرڈ اور سروِنگ آرمی ملازمین کیلئے پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جا رہی ہے، حکومتی ملازمین کیلئے بھی پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جا رہی ہے۔
نان فائلر کو پراپرٹی خریدنے پر 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بیرون ممالک ڈکلیئرڈ اثاثوں کی قیمت پر پاکستانیوں کو ایک فیصد کیپٹل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔کمیٹی نے ان تجاویز کی منظوری دے دی، جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، انکم ٹیکس چھوٹ دیگر رفاعی اداروں کو بھی حاصل ہے، نجی رفاعی اداروں کو ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کوئلہ، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، آئی پی پیز کی طرف سے کوئلے کی درآمد پر ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی ہے۔کمیٹی نے فلائنگ الاؤنس تنخواہ میں ضم کرکے ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…