اسرائیل کیساتھ تعلقات، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والاکے بیان نے ہلچل مچادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ اسرائیل کے ساتھ ڈیل کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے یا نہیں، لوگ اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں، ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہے۔سینیٹ خزانہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی ملک کے ساتھ ڈائیلاگ یا تجارت بند نہیں کرنی چاہئے، مڈل ایسٹ کے تمام ممالک اسرائیل سے

بات چیت اور تجارت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس لیے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی نہیں ہیں، پاکستان فلسطینی ریاست کے مطالبات کا حامی ہے۔15 ستمبر 2020 کو متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے تاریخی معاہدے پر امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔پاکستان نے واضح کیا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان، اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔حکمران اتحاد میں شامل جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بھارت سمیت بھی کسی ملک کے ساتھ ہمیں بات چیت اور تجارت بند نہیں کرنا چاہئے، بھارت کے ساتھ ہمارا بارڈر ہے فیملیز ادھر رہتی ہیں، ایران اور افغانستان کی طرح بھارت بھی ہمارا پڑوسی ہے، تینوں ممالک ہمارے لئے اہم ہیں۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا طریقہ کار ڈھونڈ رہے ہیں، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کردیا جائے

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف کو معاف نہیں کرنا چاہئے، پرویز مشرف نے جو کیا لوگ وہ بھولتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا پرویز مشرف کو معاف کرنے سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بختاور بھٹو زرداری کے جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔بختاور بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر تنقید کی تھی جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے پرویز مشرف کو معاف کرنے پر تعریف کی گئی تھی۔بختاور بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ انتہائی غیر حساس ٹوئٹ ہے، قطعی طور پر کوئی بہادری یا معاف کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

Recent Posts

پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…

45 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…

56 mins ago

چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…

1 hour ago

’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زیادہ طلبا نے چمچ…

1 hour ago

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دسویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف) کے دوسرے روز کتابوں…

2 hours ago

کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…

8 hours ago