ہرنائی: تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ

ہرنائی (قدرت روزنامہ)ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ایک بار پھر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کے مطابق ہرنائی میں زرد آلو کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کا واقعہ رات گئے 3 بجے پیش آیا، اس وقت کیمپ میں 12 مزدور موجود تھے، فائرنگ سے ان میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ٹریکٹر اور کرش مشین کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔
لیویز حکام نے بتایا ہے کہ 2 روز قبل بھی ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 مزدور زخمی ہو گئے تھے۔لیویز حکام کے مطابق اس واقعے میں مسلح افراد 4 مزدوروں کو اغواء کر کے بھی لے گئے تھے جن کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Recent Posts

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

7 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

12 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

34 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

60 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

1 hour ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

1 hour ago