اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ امید ہے ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے دو مرتبہ فیٹف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا۔
فیٹف اقدامات کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے ٹاسک فورس کی پاکستان آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔واضح رہے ک دو روز سے ذرائع ابلاغ پر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں، لفظ فیٹف ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا، پر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ فیٹف اور اس کی گرے لسٹ کیا ہے اور یہ پاکستان کیلئے اتنی اہمیت کی حامل کیوں ہے؟ان سوالات کے جواب جاننے سے پہلے جمعے کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فیٹف اجلاس کے آخری روز کے اعلامیے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے فیٹف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلیئر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے اصلاحات کو نافذ کیا ہے جو کہ خود اس کے استحکام اور سلامتی کیلئے اچھا ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا، اگر پاکستان on-site وزٹ کا مرحلہ کامیابی سے عبور کرلیتا ہے تو اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
‘فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائےگی۔اب جانتے ہیں کہ یہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیا ہے؟فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) جسے فیٹف بھی کہا جاتا ہے یہ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو 1989 میں قائم کیا گیا۔
امریکا، برطانیہ، جاپان، اٹلی، فرانس اور چین ابتدائی طور پر ایف اے ٹی ایف کے ممبر بنے اور ان ہی کی باہمی رضا مندی سے اس کا قیام عمل میں آیا۔ بعد ازاں اور بھی کئی ملک اس فنانس ایکشن ٹاسک فورس کے ممبر بن گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تعداد 39 تک پہنچ گئی۔اس ادارےکا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیےگئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…