اسلام آباد میں بازار رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے شارٹ فال سے نمٹنے و عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے پنجاب بھر کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی کاروباری و تجارتی مراکز کے لیے اوقات کار مقرر کر دیے گئے۔

نئے اوقات کار کے مطابق کاروباری مراکز، شاپنگ مالز بازار، مارکیٹوں و دکانوں میں شب 9 بجے تک کاروبار جاری رہ سکے گا جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کیفے و کلب تندور سینما و تفریح مقامات شب ساڑے گیارہ بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے۔

اسی طرح فارمیسیز میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں سمیت پیڑول پمپس سی این جی اسٹیشنز، دودھ دہی کی دکانوں، صنعتوں و فیکٹریز اور موٹر وے و ہائی ویز پر سروس ایریاز و ٹائز شاپ وغیرہ کو اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

شادی ہالز کے لیے شب دس بجے تک کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہفتے کے دن عوام کی سہولت کے لیے اوقات کار کی پابندی عائد نہیں ہوگی تاہم ہفتہ وار تعطیل کے لیے بھی تاجروں و کارباری طبقے کو سہولت کے مطابق انکی ثواب دید پر چھوڑا گیا ہے جس کے تحت وہ جمعہ یا اتوار کے دن ایک دن کی تعطیل کر سکتے ہیں۔

پابندیوں کا اطلاق پیر 20 جون سے ہوگا۔ ادھر تاجروں و کاروباری طبقے کی جانب سے پابندیوں پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا یے کچھ تاجر موجودہ حالات میں پابندیوں کو درست اور کچھ عید کی آمد کے باعث اوقات کار کی پابندی کو تاجروں و کاروباری طبقے کا معاشی قتل قرار دے رہے ہیں جبکہ عوام نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے اوقات کار کی پابندیوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

22 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

37 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

45 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

53 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago