صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔اس حوالے سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں، تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں، مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں آئین کی پاسداری کرتا رہا ہوں، مجھے ادراک ہے کہ آئینِ پاکستان اِس بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دیدے گا، بحیثیت صدرِ پاکستان مجلسِ شوریٰ کے منظور کردہ بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے تکلیف دہ امر ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں، ٹیکنالوجی، خاص طور پر ای وی ایم کو مؤثر طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس میں بہت سے مسائل کا حل موجود ہے، ٹیکنالوجی ہمیشہ سے متنازع اور چیلنج شدہ انتخابی عمل میں ابہام، اختلاف اور الزامات کو کم کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال انتخابی عمل میں شفافیت لانے میں مددگار ہو گا، ٹیکنالوجی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ہمارے اب تک کے ادھورے خواب پورے کر سکتی ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے مسائل حل کرنے کے لیے جدید اور نئے سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے، پارلیمان کے دونوں اطراف میں اعتماد سازی کے فروغ اور شراکت داروں کی شمولیت کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں، رائے سازوں اور فیصلہ سازوں کی جانب سے اس عام فہم چیز کو نظر انداز کیوں کیا گیا، یہ میرے لیے ایک معمہ رہے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومتوں اور پارلیمان کو 2 چیزوں کا انتخاب کرنا ہو گا، ماضی کے تجربات اور آج کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانا چاہیے، اس سے ہم پاکستان کے روشن، ترقی پسند اور متحرک مستقبل کا خواب شرمندۂ تعبیر کر سکتے ہیں۔
صدرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے بہت سے مُشکل فیصلوں کا ہمیں مستقبل میں بھی سامنا رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں صحیح فیصلے کرتی ہیں وہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں، جو ایسا نہیں کر پاتیں وہ مواقع ضائع کرتی ہیں جو اُنہیں بلندی اور کامیابی کی طرف لے جا سکیں۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

7 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

20 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

23 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

32 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

44 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

51 mins ago