سدھو موسے والا کے قاتل گینگ کا کرن جوہر سے بھتہ وصولی کے منصوبے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ بنانے والے لورنس بشنوئی گینگ کے ایک بندے نے انکشاف کیا کہ معروف فلم ساز کرن جوہر بھی ان لوگوں کی فہرست میں شامل تھے جس سے گینگ نے بھتہ وصول کرنا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کا شوٹر سنتوش جادھو کا قریبی ساتھی سدھیش کامبلے عرف ماہاکل جو ایک اور مقدمے میں پونے پولیس کی تحویل میں ہے، اسی نے سدھو کے قتل کی سازش کے بارے میں پولیس کو معلومات فراہم کیں۔
تاہم اب اس نے انکشاف کیا کہ کرن جوہر کا نام بھی اس فہرست میں شامل تھا جن سے 5 کروڑ بھتہ لینےکا منصوبہ بنایا گیا تھا، گینگ نے دھمکیاں دے کر کرن جوہر سے پانچ کروڑ روپے وصول کرنے تھے۔
سدھیش نے پولیس کو بتایا کہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے بھائی وکرم برار نے میرے ساتھ انسٹاگرام پر ان منصوبوں پر بات کی تھی۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید تفتیش کی جارہی ہے کیونکہ ہمیں شبہات ہیں کہ سدھیش نے کرن جوہر کے حوالے سے غلط بیان دیا ہو کیونکہ ایسے موقعوں پر ملزمان شیخی بھگارنے کے لیے اس قسم کے جھوٹ بولتے ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد دونوں کی سکیورٹی بڑھادی گئی تھی، بعدازاں معلوم ہوا کہ لورنس بشنوئی کا گینگ ملک کے بڑے تاجروں اور اداکاروں سے پیسے بٹورنے کی تیاری کر رہا تھا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago