راولپنڈی (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کےعلاقے مکران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہوگئے ، اس دوران ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی ، دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔
خیال رہے کہ پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، رواں سال جنوری میں سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں 2 دہشتگردوں کو گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کیا تھا ، تینوں دہشت گرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے ، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کیا گیا ، ہلاک دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کرچی کے نام سے ہوئی ، تینوں دہشت گرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے ، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا ، تینوں دہشتگرد میران شاہ کے رہائشی نہیں تھے ، تینوں دہشتگردوں کو ایک گھر میں پناہ دی گئی تھی۔
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…