قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ؛ عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ، سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کوفروغ دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری اور لاہور میں پارٹی امیدوار کے دفتر پر لیگی حملے کی شدید مذمت کی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے نے علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور سندھ میں پولیس گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور سے تعلق رکھنے والے مقامی پی ٹی آئی رہنماء خالد گجر کو ٹیلیفون کیا اور لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی خالد گجر سے بیٹے کی خیریت دریافت کی ، اس دوران عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کوفروغ دے رہی ہیں ، مہذب ملک میں پولیس سے ایسی کارروائیوں کی قطعاً گنجائش نہیں ہوتی ، قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمیرفروشی ، لوٹا کریسی پر قائم امپورٹڈ سرکارپی ٹی آئی کوعوامی تائید سے خوفزدہ ہے ، فسطائی کلچر سے نجات کے لیے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے ، حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے چاہتے تھے ، ان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے۔

Recent Posts

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

1 min ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

7 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

14 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

28 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

41 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

46 mins ago