تجارتی خسارہ بڑھنے کا خطرہ ، باہر سے چینی منگوانے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع وزارت تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی کیوں کہ مقامی چینی کی قیمت 90 روپے کلو ہے جب کہ درآمدی چینی 110روپے فی کلو میں پڑے گی اس لیے حکومت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ اب 6 لاکھ ٹن چینی درآمد نہیں کی جائے گی ۔
گزشتہ ماہ حکومت نے ملک میں چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے شوگر کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی تھی ، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی طلب کو دیکھتے ہوئے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی کا حکم دیا ہے ، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، اپنے فرائض میں غفلت برتنے والوں کے لیے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

قبل ازیں 15 اپریل کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی اور اشیاء کی قیمتوں کا تعین، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف کو چینی کی دستیاب وافر مقدار پر بریفنگ دی ، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے ، وزیراعظم نے سرپلس چینی ہونے پر برآمد پر پابندی عائد کی، چینی پر برآمد کرنے کی پابندی رواں سال نافذ رہے گی ، پاکستان میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے،اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔
اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ مجھے ہر لمحہ یہ احساس ستاتا رہتا ہے کہ معاشی بدحالی کے موجودہ حالات میں سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں ، بدقسمتی سے ہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے وہ میری اس خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں ، مگر پھر بھی ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کی مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے میں نے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 550روپے سے کم کر کے 400روپے اوررمضان بازار/یوٹیلیٹی سٹورز میں چینی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ اپنے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں، انشاءاللہ۔

Recent Posts

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

3 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

13 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

39 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

52 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

59 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago