تھرمیں حاملہ خاتون کا غلط آپریشن، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا

تھر(قدرت روزنامہ) تھرمیں حاملہ خاتون کا غلط آپریشن، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا . تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی صحت مرکز کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کا سرکٹ گیا .

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی صحت مرکز کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کا سرکٹ گیا .

محکمہ صحت حکام کے مطابق عملے نے نوزائیدہ کوسرکاٹ کرماں کے پیٹ سےنکالا اور دھڑپیٹ میں چھوڑدیا، پھر انہیں چھاچھروسےسول اسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی . بعدازاں مٹھی سےحاملہ خاتون کوسول اسپتال حیدرآبادلایاگیا جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی . ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سفاکی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی . ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں