تھرمیں حاملہ خاتون کا غلط آپریشن، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا

تھر(قدرت روزنامہ) تھرمیں حاملہ خاتون کا غلط آپریشن، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا۔تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی صحت مرکز کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کا سرکٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی صحت مرکز کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کا سرکٹ گیا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق عملے نے نوزائیدہ کوسرکاٹ کرماں کے پیٹ سےنکالا اور دھڑپیٹ میں چھوڑدیا، پھر انہیں چھاچھروسےسول اسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی۔بعدازاں مٹھی سےحاملہ خاتون کوسول اسپتال حیدرآبادلایاگیا جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی۔ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سفاکی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔

Recent Posts

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

8 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

33 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

46 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

54 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

2 hours ago