اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبر پختون خوا کے اساتذہ سے معذرت کرلی ۔ اتوار کو خیبر پختونخوا سے بنی گالہ آکر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جماعت کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو آنا پڑا، اس پر میں آپ سے پارٹی کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔
فواد چوہدری پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جارہے تھے کہ بنی گالہ چوک پر موجود مظاہرین نے انہیں روک لیا تھا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مسائل دریافت کیے جس کے بعد کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں، ان کو آپ کا مسئلہ بتاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں آپ کے قائدین کے وفد کو ساتھ لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہوں، امید ہے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔فواد چوہدری کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…