خیبرپختونخوا حکومت نے 35 فیصد کٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کیلئے پٹرول کی حد جاری کر دی


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے35 فیصد فیول کٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کے لئے پیٹرول کی حد جاری کر دی .

وزراء، مشیر، معاون خصوصی کو اب چھ سو لیٹر پیٹرول کی بجائے تین سو نوے لیٹر تیل ملے گا .

خیبرپختونخوا حکومت نے35 فیصد فیول کٹوتی

کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کے لئے پیٹرول کی حد جاری کر دی . ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم،

سیکرٹری فنانس اور آئی جی کو دو سو پچیس کی بجائے ایک سو چھیالیس، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو ایک سو پچاس کی بجائے اٹھانوے لیٹر تیل

کی سہولت ملے گی . تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر اور ڈی آئی جیز کا مفت پیٹرول دو سو سے کم کر کے ایک سو تیس، ڈی سیز، اے ڈی سیز،

ایس پیز کا مفت پیٹرول ایک سو ساٹھ سے کم کرکے ایک سو چار لیٹر، ڈپٹی سیکرٹری، ایس ایز، اور ایکس سی اینز کو پچاسی لیٹر کر دیا گیا ہے .

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا پیٹرول کوٹہ تین سو پچاس سے کم کر کے دو سو اٹھائیس اور خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد کا مفت پیٹرول گیارہ سو لیٹر سے کم کرکے سات سو پندرہ لیٹر کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں