خیبرپختونخوا حکومت نے 35 فیصد کٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کیلئے پٹرول کی حد جاری کر دی


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے35 فیصد فیول کٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کے لئے پیٹرول کی حد جاری کر دی۔

وزراء، مشیر، معاون خصوصی کو اب چھ سو لیٹر پیٹرول کی بجائے تین سو نوے لیٹر تیل ملے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے35 فیصد فیول کٹوتی

کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کے لئے پیٹرول کی حد جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم،

سیکرٹری فنانس اور آئی جی کو دو سو پچیس کی بجائے ایک سو چھیالیس، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو ایک سو پچاس کی بجائے اٹھانوے لیٹر تیل

کی سہولت ملے گی۔تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر اور ڈی آئی جیز کا مفت پیٹرول دو سو سے کم کر کے ایک سو تیس، ڈی سیز، اے ڈی سیز،

ایس پیز کا مفت پیٹرول ایک سو ساٹھ سے کم کرکے ایک سو چار لیٹر، ڈپٹی سیکرٹری، ایس ایز، اور ایکس سی اینز کو پچاسی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا پیٹرول کوٹہ تین سو پچاس سے کم کر کے دو سو اٹھائیس اور خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد کا مفت پیٹرول گیارہ سو لیٹر سے کم کرکے سات سو پندرہ لیٹر کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

3 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

10 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

12 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

19 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

29 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

55 mins ago