نذیر چوہان پر فائرنگ کرنے والے کون لوگ نکلے ،لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

 

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے پر جھگڑا اور مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے . لاہور میں ضمنی الیکشن سے قبل دو سیاسی گروپوں ن لیگ اور

پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کر دیا .

پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے کے معاملے پر ہوا . مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے . نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیر چوہان نے الزام لگایا کہ فائرنگ تحریک انصاف کے شبیر گجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نے کی . فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے . فائرنگ سے ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ مخالف امیدوار، اس کے بھائی اور ساتھیوں نے کیا . دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کی تین ورکر زخمی ہوگئے . خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے . تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے

. .

متعلقہ خبریں