ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عمرہ اجازت ناموں کے اجراء کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا . سعودی میدیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ جمعرات 23 جون ہے ، جس کے بعد عازمین حج کی سہولت اور آسانی کے لیے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا روک دیا جائے گا .
اس حوالے سے وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا اجراء مذکورہ تاریخ تک جاری رہے گا ، اس کے بعد حج موسم ختم ہونے کے بعد 20 ذو الحجہ کو اجازت ناموں کا اجرا دوبارہ بحال کیا جائے گا .
دوسری طرف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی نے ایک یمنی شہری اور اس کے خاندان کو عمرہ کرانے کے احکامات دے دیئے ، بزرگ یمنی شہری نے سعودی ولی عہد کے اس اقدام پر خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے .
بزرگ یمنی شہری کا کہنا تھا کہ دوسرے مسلمانوں کی طرح میں بھی عمرہ کی سعادت کی خواہش رکھتا تھا مگر معاشی تنگی کے باعث ایس نہیں کرسکا ، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعودی ولی عہد کے لیے دعا کی کہ اللہ ان کے لیے جنت میں محلات بنائے ، انہوں نے ہمیں بیت اللہ کی زیارت کا اعزاز بخشا، جو کہ ان کے لیے زمین کے خزانوں کے برابر ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مملکت اور اس کی قیادت کو جانتا ہوں ، سعودی عرب ایک چھا ملک اور اس کی قیادت انسان دوست ہے . ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے گجرات میں حج اور عمرہ کے نام پر فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ، ٹریول ایجنٹ 49 افراد سے پیسے لیکر روپوش ہو گیا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ، ٹریول ایجنٹ کے خلاف متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی کی گئی ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .
. .