ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عمرہ اجازت ناموں کے اجراء کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ۔ سعودی میدیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ جمعرات 23 جون ہے ، جس کے بعد عازمین حج کی سہولت اور آسانی کے لیے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا روک دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا اجراء مذکورہ تاریخ تک جاری رہے گا ، اس کے بعد حج موسم ختم ہونے کے بعد 20 ذو الحجہ کو اجازت ناموں کا اجرا دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
دوسری طرف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی نے ایک یمنی شہری اور اس کے خاندان کو عمرہ کرانے کے احکامات دے دیئے ، بزرگ یمنی شہری نے سعودی ولی عہد کے اس اقدام پر خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بزرگ یمنی شہری کا کہنا تھا کہ دوسرے مسلمانوں کی طرح میں بھی عمرہ کی سعادت کی خواہش رکھتا تھا مگر معاشی تنگی کے باعث ایس نہیں کرسکا ، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعودی ولی عہد کے لیے دعا کی کہ اللہ ان کے لیے جنت میں محلات بنائے ، انہوں نے ہمیں بیت اللہ کی زیارت کا اعزاز بخشا، جو کہ ان کے لیے زمین کے خزانوں کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مملکت اور اس کی قیادت کو جانتا ہوں ، سعودی عرب ایک چھا ملک اور اس کی قیادت انسان دوست ہے۔ ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے گجرات میں حج اور عمرہ کے نام پر فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ، ٹریول ایجنٹ 49 افراد سے پیسے لیکر روپوش ہو گیا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ، ٹریول ایجنٹ کے خلاف متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی کی گئی ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…