راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات جس تیزی سے خراب ہورہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، جسے اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، غریبوں کی پروا نہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پائوں پڑ رہے ہیں، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، 7 ارب ڈالرز کے ریزرو،1 ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوگئی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایل این جی بھی مہنگی خریدی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…