جس دن قومی اسمبلی گیا وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان کا کہنا ہے کہ جس دن قومی اسمبلی گیا وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا۔فہیم خان کا کہنا ہے کہ کراچی والے اس مچھڑ کی حرکتوں سے نہیں ڈرے۔راناثناء اللہ نے ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں پر تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے بڑا کوئی منافق نہیں، جس دن اسمبلی گئے ان کا جینا محال کر دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام سے ان کا کوئی سروکار نہیں یہ اپنے مفاد کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہو رہے ہیں اور 20 منحرف اراکین کا الیکشن ایک ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہو رہے ہیں اور سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے اور امپورٹڈ حکومت کو غریبوں کی نہیں اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے۔ خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب بجلی قیمت میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا جبکہ فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔ ایک مہینے میں درآمدگی بل سو فیصد بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 7 ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 50 کروڑ کی ایکسپورٹ کم ہو گئی۔ ایل این جی مہنگی اور ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago