اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے شیخ رشید کی تقریر کے دوران عوام کو بلانے کی ویڈیو شیئر کردی۔مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ شیخ رشید تیز بارش میں احتجاج کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔شیخ رشید کی تقریر کے دوران بارش شروع ہوئی تو لوگ مظاہرہ چھوڑ کر جانا شروع ہوگئے، جس پر شیخ رشید نے اسٹیج سے تقریر کے دوران لوگوں کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اسٹیج کے قریب آجائیں، میں بھی تقریر کر رہا ہوں۔مریم نواز نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ فتنہ خان اپنے گھر سے باہر تشریف نہیں لائے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…