اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف اداروں سے متعلق بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔
ایمان مزاری کی وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم تحفظات کے باوجود عدالتی ہدایت پر تفتیش کا حصہ بنے۔پولیس کو کچھ بیان دے رہے تھے وہ کچھ اور ہی لکھ رہے تھے۔ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم خود تحریری بیان جمع کرائیں گے۔ہم نے تو خود تحریری بیان جمع کرائیں گے۔ہم نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ جو لفظ بولا گیا اس کا کوائی جواز نہیں۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری آفیسر آف کورٹ ہیں۔

ان کو ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہئیے۔ایمان مزاری معذرت کر چکیں، اب مزید کیا چاہتے ہیںَ؟۔وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ایمان مزاری باقاعدہ پریس میں اپنے بیان پر معافی مانگیں۔چیف جسٹس نے کہا وہ اس عدالت کے سامنے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کر چکی ہیں۔اس بیان کا وقت بھی دیکھیں، ان کی والدہ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا۔وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ایمان مزاری ہماری بچی کی طرح ہیں لیکن ان کا پرانا کنڈکٹ بھی دیکھیں۔
بعدازاں عدالت نے ایمان مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا۔گذشتہ سماعت پر ں، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ نے اس عدالت کا آخری آرڈر دیکھا ہے ؟ اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے،پٹشنر نے جو بیان دیا ہے اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے، چیف جسٹس نے جیک برانچ کے وکیل سے کہاکہ آپ بھی دیکھ لیں یہ offence نہیں بنتا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ان کی طرف سے regret کی جو justification دی گئی وہ ریکارڈ کے مطابق درست نہیں،عدالت نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور درخواست گزار کو جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کی تھی جب کہ آج ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago