فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز کے آنجہانی اداکار پال واکر کی اکلوتی بیٹی نے زندگی کا بڑا فیصلہ کرلیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز کے آنجہانی سٹار پال واکر کی بیٹی میڈو واکرنے منگنی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 22سالہ میڈو واکر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اداکار بوائے فرینڈ لوئس تھورنٹن ایلن کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا اور اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہوتی ہیں۔ اس تصویر میں وہ سوئمنگ پول میں نہا رہی ہوتی ہے اور اس دوران اپنے ہاتھ کو چہرے کے سامنے اس طرح رکھا ہوتا ہے کہ انگوٹھی نظر آ رہی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈو واکر نے اپنے باپ کی افسوسناک موت کے سات سال بعد منگنی کی ہے۔ پال واکر 2013ءمیں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ وہ اپنی پورشے گاڑی میں جا رہے تھے جسے ان کا دوست راجر ریڈاز چلا رہا تھا۔ گاڑی 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی اور اسے آگ لگ گئی۔ حادثے میں پال اور راجر دونوں کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی۔ میڈو، پال واکر کی اکلوتی بیٹی ہے۔

Recent Posts

نامور خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاو کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ…

9 mins ago

’آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے نام؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو…

9 mins ago

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 65 روپے کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دنوں میں…

13 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات آج کتنی سستی ہونے کا امکان؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع…

16 mins ago

عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی وپر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی…

16 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کل پیش…

19 mins ago