کراچی میں قتل کی لرزا خیز واردات ، ماں کی لاش کے ساتھ زندہ بچی بیٹھی پائی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں قتل کی لرزا خیز واردات پیش آئی ہے جس نے کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں . بتایا گیا ہے کہ منگھو پیر ونگی گوٹھ میں ایک خاتون کی لاش پلاٹ سے ملی ہے .

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے بچی بھی زندہ حالت میں ملی ہے جو خاتون کی لاش کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی . ریسکیو ذرائع نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے .
پولیس زرائع کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی . پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بچی کہتی ہے کہ پاپا نے مارا ہے، بچی کے بیان پر تفتیش کا اغاز کر دیا گیا . جب کہ حکام کی جانب سے اسے غیرت کے نام پر قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے .

پولیس نے واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی .

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی . دوسری جانب نیو کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعددوران ڈکیتی 9 سالہ بچے کے قتل ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیاہے . ملزمان نے 25 اپریل کو ماہ رمضان میں دوران ڈکیتی 9 سالہ عبید کو قتل کرنے اعتراف کرلیا، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ شہری سے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر معصوم عبید جاں بحق ہوگیا .
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کو عمار اور احمد رضا کو زخمی حالت میں اور مار کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان نے شہر کے پوش علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 9 سو وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے جس میں کروڑوں روپے کے موبائل فون، قیمتی سامان اور نقدی لوٹی گئی . ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا کہ واردات میں معصوم بچے کی جان چلے جانے کے بعد سے پولیس اس گروہ کے تعاقب میں تھی، پولیس نے دو ماہ کی محنت کے بعد سی سی ٹی وی، ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرکے ان ملزمان کا سراغ لگایا .

. .

متعلقہ خبریں