کراچی میں قتل کی لرزا خیز واردات ، ماں کی لاش کے ساتھ زندہ بچی بیٹھی پائی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں قتل کی لرزا خیز واردات پیش آئی ہے جس نے کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ منگھو پیر ونگی گوٹھ میں ایک خاتون کی لاش پلاٹ سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے بچی بھی زندہ حالت میں ملی ہے جو خاتون کی لاش کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ریسکیو ذرائع نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بچی کہتی ہے کہ پاپا نے مارا ہے، بچی کے بیان پر تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔جب کہ حکام کی جانب سے اسے غیرت کے نام پر قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔دوسری جانب نیو کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعددوران ڈکیتی 9 سالہ بچے کے قتل ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ملزمان نے 25 اپریل کو ماہ رمضان میں دوران ڈکیتی 9 سالہ عبید کو قتل کرنے اعتراف کرلیا، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ شہری سے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر معصوم عبید جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کو عمار اور احمد رضا کو زخمی حالت میں اور مار کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان نے شہر کے پوش علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 9 سو وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے جس میں کروڑوں روپے کے موبائل فون، قیمتی سامان اور نقدی لوٹی گئی۔ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا کہ واردات میں معصوم بچے کی جان چلے جانے کے بعد سے پولیس اس گروہ کے تعاقب میں تھی، پولیس نے دو ماہ کی محنت کے بعد سی سی ٹی وی، ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرکے ان ملزمان کا سراغ لگایا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago