سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے . سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدہ میں انتقال کرنے والے شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی .

معلوم ہوا ہے کہ شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود 1979ء سے 2001ء تک سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ بھی رہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں