معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،مقتولہ فرح کو لے پالک بیٹے فہد نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر گولی مار کر قتل کیا۔ جب کہ سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں ملوث دیگر کردار بھی سامنے آئے ہیں ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ مسلم ٹائون سیٹھ عابدمرحوم کی صاحبزادی فرح مظہرکے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 60 سالہ خاتون کے قتل کی تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگر ملازمین کے کردار بھی سامنے آ گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھ ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں جب کہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا۔

ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کو اسپتال لے کر گیا۔پولیس کے مطابق ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملازمہ عطیہ کا کہنا ہے کہ ملزم فہد کوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔پولیس حراست میں لے پالک فہد اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکا ہے ۔گذشتہ روز پولیس نے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ رضیہ اور رمضان کوگرفتار کیا تھا۔رضیہ نے فہدکیساتھ مل کرکرائم سین کوختم کرنیکی کوشش کی،رضیہ طلاق یافتہ،ایک بیٹی کی ماں،فہدسے تعلق قائم تھا،پولیس کے پہنچنے پر رضیہ اور فہد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔
رضیہ نے فہدسے ملکرفرح کولگنے والی گولی کا خول غائب کیا،رضیہ نے ہی بیان دیا کہ ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتاتھا،رضیہ نے ملزم فہد کے ساتھ ملکر 2 پستول زمین میں دبائے،قتل میں استعمال ایک پسٹل کچن میں بھی رکھاگیاتھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیاتھا، 60 سالہ مقتولہ فرح کا شوہر امریکا میں مقیم ہے۔مقتولہ کے 3 لے پالک بچوں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جن میں سے پولیس نے ایک لے پالک بیٹے کو شاملِ تفتیش کیا تھا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago