بچوں کو ایک دن میں کتنی بار نیند لینی چاہیے، کیا پوری رات سونا صحت کیلئے ٹھیک ہے؟ ماہر نے ماؤں کو مشورہ دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)پرسکون نیند بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے اشد ضروری ہے اور بڑوں کی نیند کے حوالے سے تو کئی تحقیقات کے نتائج سامنے آتے رہتے ہیں اور ماہرین مفید مشورے دیتے رہتے ہیں، اب ایک ماہر نے بچوں کی نیند کے حوالے سے بھی تفصیل سے ماﺅں کو مشورہ دے دیا ہے۔

دی سن کے مطابق اینی سمپسن نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ بچے کی نیند اس کی عمر کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ بچے کو دن میں کئی بار نیند لینی چاہیے، جو بچے رات بھر سوتے اور دن بھر جاگتے ہیں، یہ چیز ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

اینی کا کہنا تھا کہ ”6ماہ تک کی عمر کے بچوں کو دن میں تین بار نیند لینی چاہیے۔ پہلی بار صبح جاگنے کے دو گھنٹے بعد انہیں ڈیڑھ گھنٹے کے لیے سونا چاہیے۔ دوسری بار لنچ ٹائم کے وقت انہیں ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی نیند لینی چاہیے اور تیسری بار شام پانچ بچے کے لگ بھگ انہیں 2گھنٹے مزید سونا چاہیے۔ اس کے دو گھنٹے بعد انہیں رات کی نیند لینی چاہیے۔“

اینی کا کہنا تھا کہ ”ایک سال تک کے بچوں کو صبح بیداری کے تین گھنٹے بعد آدھ گھنٹے کے لیے اور لنچ ٹائم کے بعد دو گھنٹے کے لیے سونا چاہیے۔ اس کے بعد ان بچوں کو رات کے وقت ہی سونا چاہیے اور طویل پرسکون نیند لینی چاہیے۔18ماہ تک کی عمر کے بچوں کو صبح بیدار ہونے کے بعد لنچ ٹائم پر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لیے سونا چاہیے اور پھر رات کو بیڈ ٹائم پر سونا چاہیے۔ دو سے تین سال کے بچوں کے لیے بھی بہترین ہو گا کہ وہ لنچ ٹائم پر بھی کچھ وقت کی نیند لیں لیکن اس عمر کے بچے اگر دن کو نہیں سوتے تو بھی ان کی صحت پر زیادہ منفی اثر نہیں پڑے گا۔“

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں سے بھتے وصول کیے جاتے ہیں، گڈز اونرز یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی نور احمد شاہوانی نے کہا ہے…

3 mins ago

پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر بازیاب ہوگئے، فیملی ذرائع نے ان کے بازیابی…

8 mins ago

پی بی 21 کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، صالح بھوتانی

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی بھوتانی عوامی کارواں نے حلقہ PB21 کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر…

21 mins ago

اورماڑہ میں ماہی گیر باپ اور بیٹا سمندر میں لاپتا

گوادر(قدرت روزنامہ)اورماڑہ میں باپ سمیت دو ماہیگیر بیٹے سمندر میں لاپتہ ہوگئے، بدھ کی صبح…

26 mins ago

شدید گرمی کی لہر، تربت میں 4 افراد بے ہوش، نوکنڈی میں بازار اور سڑکیں ویران

تربت، نوکنڈی(قدرت روزنامہ)تربت میں شدید گرمی سے خاتون سمیت چار افراد بے ہوش ہوگئے، گھنٹوں…

33 mins ago

ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں، زابد ریکی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی میرزابد ریکی نے گزشتہ دنوں ٹریفک اہلکاربابر…

39 mins ago