وزیراعظم نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے رہائشی افراد کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے . سما نیوز کے مطابق پاکستان کوارٹرز کراچی کی لیز 26 سال پہلے ختم ہو چکی تھی. اس دوران کتنی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن کسی نے بھی اس مسئلے پر توجہ نہیں دی .

آج وزیراعظم نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو 46 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا جس پریہ رقم ادا کردی گٹی ہے اور پاکستان کوارٹرز کراچی کے رہائشی افراد کو 60 سال کی لیز مل گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں