کوئٹہ میں فائرنگ سے نائب تحصیلدار جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں فائرنگ سے نائب تحصیلدار جاں بحق عبدالستار جاں بحق ہو گئے .

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نائب تحصیلدار عبدالستار جاں بحق ہو گئے .

پولیس حکام کے مطابق دوبندی ضلع قلعہ عبداللہ کے نائب تحصیلدار عبدالستار مشوانی اپنے ساتھی محرر کے ہمراہ گاڑی میں کوئٹہ شہر کی جانب جا رہے تھے، کہ ڈگری کالج، ریلوے لائن کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی .

فائرنگ کے نتیجے میں 69 سالہ عبدالستار موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کے ساتھی محرر غلام سرور معجزانہ طور پر محفوظ رہے .

مقتول نائب تحصیلدار کی نعش سول اسپتال منتقل کر دی گئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں