عامر لیاقت کو انتقال سے پہلے آخری کال اور میسج کس کا آیا؟ پولیس کا اہم انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے نہ صرف اہلخانہ بلکہ انکے چاہنے والوں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔
پولیس مختلف ذرائع سے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایکسرے کی تصاویر عامر لیاقت کی نہیں تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے منع کرنے کے بعد کسی قسم کا کوئی ایکسرے نہیں کیا گیا اس لئے ہڈی ٹوٹنے والے ایکسرے کی تصاویر جھوٹی ہیں۔عامر لیاقت کا انتقال ان کے آبائی گھر میں ہوا جہاں وہ رہائش پذیر تھے، ان کے انتقال کے بعد گھر کی مکمل تلاشی لی گئی اور ان کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے جس سے پولیس آخری کال اور میسج کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
عامر لیاقت کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ رات بھر کافی غمگین تھے اور رو رہے تھے جبکہ ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت ان سے صلح کرنا چاہتے تھے اس لئے لیبارٹری میں موجود موبائل سے پولیس اصل حقائق سامنے لانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کے گھر میں اس وقت ان کی پہلی اور سابقہ اہلیہ بشریٰ انور اپنے دو بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے جلد واپس ملک سے باہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے چلے جائیں گے۔

Recent Posts

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

1 min ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

27 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

28 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

31 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

34 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

34 mins ago