بلوچستان بجٹ اجلاس میں تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تاخیر کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ اسکیموں کو حتمی شکل دیے جانے کے باعث مؤخر کیا گیا، بجٹ اجلاس کو ری شیڈول کرنے کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کی تجاویز کو باہمی مشاورت سے بجٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حمایتی پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جارہا ہے، حکومتی اراکین کی کوشش ہے کہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کا شیئر حاصل کیا جائے۔
خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول دو بار تبدیل کیا گیا ہے، پہلے اسمبلی کا بجٹ سیشن 17 جون کو طلب کیا گیا تھا، جس کے بعد 17 جون کی بجائے بجٹ اجلاس 20 جون کو طلب کیا گیا تھا، آج پھر بجٹ کے اجلاس کو ایک دن کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے، اب اجلاس کل سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بجٹ اجلاس وزیر اعلیٰ کی بی اے پی کونسل سیشن میں مصروفیات کے باعث ایک دن کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago