سی ٹی ڈی پشاور کی کاروائی، 6 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) سی ٹی ڈی پشاور نے جمرود سے 6 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا .

اے آروائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے خفیہ اطلاعات پر جمرود میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی، خفیہ بیسڈ آپریشن میں چھ دہشتگرد وں کو گرفتارلیا گیا، دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہو اہے .

اسلحے میں چھ کلاشنکوف، رائفل، دومشین گن ،دستی بم، پستول شامل ہیں . گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،سی ٹی ڈی کو تفتیش دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے . اسی طرح گڑھی عیسیٰ خان سے فرار دہشتگردوں کے فرار ایک ساتھی کو بڈھ بیر سے گرفتار کرلیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بموں کو موقع پر ناکارہ بنا دیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں