عوام کے لیے بری خبر۔۔۔اب پانی یابورنگ کروانے کے لیے بھی حکومت کوپیسے دینے ہوں گے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی جوملک کاسب سے بڑاشہرہے . حکومت پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہرکی آبادی ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد ہے .

مگر پاکستا ن کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلائے جانے والاشہرکئی مسائل کاشکارہے . جس میں سب سے بڑامسئلہ صاف پانی کاہے . شہرمیں پانی کی کمی کی وجہ سے شہری زیرزمین پانی نکالنے پرمجبورہیں . تاہم رپور ٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدار ت میں ہونیوالے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ زیرزمین پانی نکلنے پرایک روپے فی لیٹر قیمت وصول کی جائے . تاہم ٹیکس وصول کرنے کے حوالے سے طریقہ کار پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں لیاجاسکااوراس بات کی بھی وضاحت نہیں ہے کہ کس شخص نے کتنی مقدارمیں پانی نکالاہے . رپورٹ کے مطابق کراچی کوروزانہ 750ملین گیلن پانی فراہم کیاجاتاہے جوکہ انڈس رپور اورحب ڈیم سے آتاہے تاہم کراچی سیوریج بورڈ کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے کراچی کوتقریباً 500ملین گیلن پانی کی ترسیل ہوپاتی ہے . . .

متعلقہ خبریں