کرکٹ شائقین کے لیے زبردست خوشخبری آگئی ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ کے درمیان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کی تصدیق ہو گئی . کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبرکے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی .

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے . دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے . یادرہے پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی . سیریز کے لیے میچزلاہور،راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پرغور کیاجارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں