ممبئی (قدرت روزنامہ)پڑوسی ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی کی سڑکوں پررہنے والی 17سالہ اسماء شیخ کوایک بہترین کالج میں داخلہ تومل گیالیکن ک و ر و ن ا کے باعث آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں انہیں اب بھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔لیکن اسماء کی ہمت کودیکھاجائے توانہوں نے تمام ترمشکلات کے باوجود بھی اپنے اہل خانہ کی غربت کومٹانے کاخواب چھوڑانہیں ہے ۔وہ اپنے والدین کے خواب کوپوراکرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔17سالہ بے گھراسماء شیخ نے ہمیشہ
نئی زندگی شروع کرنے کاخواب دیکھاہے ۔اسما نے برطانوی خبررساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ وہ گریجویشن تک تعلیم حاصل کریں گی انہوں نےکہاکہ وہ اتناپڑھیں گی کہ ایک دن خود کاگھرخرید لیں گی اوراپنے والدین کویہاں سے دورلے جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق ک و رونا سے قبل انہیں ایک میعاری سکول میں داخلہ دلوایاگیاتھا۔عالمی وبا کے بعد سکول بندہوگئے اوراسما کلاس لینے سے محروم ہوگئی باہمت اسما کوآن لائن کلاسز میں مشکلات کاسامناہے۔اسما کاکہناتھاکہ باہربیٹھ کر پڑھنےمیں انہیں پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ٹریفک کاشورانہیں تنگ کرتاہے پھرپڑھنابھی دن میں ہوتاہے انہوں نے بتایاکہ رات کوسکون کی نیند بھی نہیں لے سکتی کیونکہ وہ مستقل باہرہی زندگی گزاررہی ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نواں کلی ٹیچر کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمیں الف انار اور…
بلیدہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔لواحقین کے مطابق 15 سالہ مسلم…
اسلامآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز اور ان کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ میکرو اکنامک اور مالیاتی…