بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5 روپے اضافہ

پشاور (قدرت روزنامہ) بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا . ترجمان صدف کامل کے مطابق کرایہ 10 سے بڑھا کر 15 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

کرائے میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا . زو کارڈ اور سنگل ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا .

ان کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 160 روپے فی لیٹراضافے کے بعد کیا گیا . رواں سال پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا . انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2020 میں بی آر ٹی پشاور اجرا کے بعد پہلی دفعہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے . کووڈ 19 کے دوران سخت اقتصادی حالات کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں