حسن علی کی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز اس وقت بالکل فری ہیں ، مین ان گرین کی اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ ٹیسٹ کرکٹرز انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں شمالی علاقوں کی سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی سٹوریز شیئر کررہے ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

49 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago