پودے لگانے سے الیکشن میں ووٹ نہیں ملنے لیکن آئندہ نسل کو فائدہ ہو گا، اسدعمر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پودے لگانے سے الیکشن میں ووٹ نہیں ملنے لیکن آئندہ نسل کو فاہدہ ہو گا، عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اسلام آباد میں میاوا کی فاریسٹ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں پہلے اسلام آباد میں دو اسلام آباد تھے اب ایک
بنار ہے ہیں، اسلام آباد میں گورننس کا نظام بہت ضروری ہے اس کی وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیں گے، ایک سال میں دارلحکومت میں 4کالج اور 4ہسپتال بنا رہے ہیں،ا سلام آباد میں ترقیاتی نظام سے متعلق کچھ فیصلے وزیر اعظم کے پاس لے کر جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کر آرہے ہیں۔اسلام آباد میں کئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں سی ڈی اے اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں تفریق ختم کریں گے، غازی بھروتھا سے اسلام آباد کو 10 کروڑ گیلن پانی دیا جائے گا ۔اسد عمر نے کہا کہ ملک میں 10ملین ٹری کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے صرف اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت تاجروں سے مل کر لگا رہے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور مدارس کے طلباء بھی پودے لگا رہے ہیں پودے لگانے سے اگلے انتخابات میں ووٹ نہیں ملنے،لیکن آئندہ نسل کو فاہدہ ہو گا

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

47 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago