جدہ (قدرت روزنامہ) حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
غلاف کعبہ کو جسے ‘کسویٰ’ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا،غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا،
خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کرعلامتی طورپرحج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے،حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے صدر
اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ اٹھانے سے قبل عشا کی نما ز پڑھائی اورپھرغلاف کعبہ اٹھانے کے عمل میں شرکت کی،
ہرسال حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اوپراٹھا دیا جاتا ہے جس کا مقصد عازمین حج کے رش کے باعث غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنے سے بچانا ہے۔
غلاف کعبہ کواوپراٹھانے کے دوران عازمین کا طواف جاری رہا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…