قومی تشخص کی بحالی کیلئے سیاسی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ظہیر بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست قومی فریضہ اور اکابرین کی فکر و نظریہ کی بنیاد ہے۔بلوچ سیاسی اکابرین نے شعوری سیاسی عمل کو پروان چڑھایا اور اس شعوری سیاست کی آبیاری سیاسی کارکنوں کی حقیقی سیاسی جماعت سے ممکن ہے۔نیشنل پارٹی سیاسی اکابرین و سیاسی کارکنوں کی سیاسی وارث ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں شعوری سیاست سے قومی حقوق اور انسانی و ثقافتی حقوق اور عام آدمی کے وقار و اقدار کو کو تحفظ کی جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کو عام نوجوانوں کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کیلیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔کیونکہ سیاسی عمل وسیاسی کارکن ہی قومی اہداف کے حصول کو ممکن بناسکتا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ شعوری سیاسی کاروان میں شامل نئے دوستوں کو فکری سیاست کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی شعوری جدوجہد سے اکابرین کے مشن کی تکمیل ممکن بنتا جارہا ہے۔قومی تحریک میں شامل سیاسی کارکنوں کی لمبی فہرست ہیں جنکی بلوچ قوم کیلیے نمایاں خدمات و جدوجہد ہیں۔نیشنل پارٹی قومی کاروان میں شامل سیاسی کارکنوں کی قدر کو خون کی مانند کرتی ہے۔اور ان کو فراموش کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ سرزمین حق حاکمیت اور قومی تشخص کے لیے سیاسی کارکنوں کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں متحد ہونا ہوگا۔ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات کی طرع عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور ضلعی صدر نیشنل پارٹی کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی نے ظہیر بلوچ کو ان کے ساتھیوں کی شمولیت کو نیشنل پارٹی کی عوامی سیاست کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام حقیقی شعوری سیاست کو ہی قومی سیاست سمجھتے ہیں۔بلوچستان کے عوام کو اب شعبدہ باز و جذباتی نعروں سے ورغلایا نہیں جاسکتا۔کیونکہ بلوچ عوام کو باتوں کی غازی کا ادارک ہوچکا ہے۔انہوں نے ہر نیا آنے والا دن نیشنل پارٹی و سیاسی کارکنوں کی سیاست کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہورہی ہے۔اس موقع بی این پی کے سابق ضلعی صدر و مرکزی رہنما ظہیر بلوچ کی سربراہی میں سراج الدین، ارشد علی بلوچ، میر شفیع بلوچ، سمیع اللہ بلوچ، فواد اقبال بلوچ، حمزہ بلوچ، زیرک بلوچ، فدا بلوچ، سہیل بلوچ، جہانزیب بلوچ، بہرام بلوچ نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

2 mins ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

17 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

33 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

38 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

47 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

56 mins ago