کوئٹہ میں بجلی کا بد ترین بحران، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب، صارفین کو مشکلات سامنا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ شہر میں بجلی کا بد ترین بحران شہر بھر میں بجلی کئی کئی گھنٹے غائب عوام پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں بجلی کی 8سے 10گھنٹے کی اعلانیہ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے پیر کو کوئٹہ شہر کے وی آئی پی فیڈر، جناح روڈ فیڈر سمیت کئی دیگر فیڈر کئی گھنٹوں تک غیر اعلانیہ طو رپر بند کردئیے گئے جبکہ کیسکو کا شکایت نمبر اور حکام کے نمبر بھی بند ملے کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کئی گھنٹوں تک سنگل فیز بجلی کی فراہمی کی گئی جس سے شہریوں کے قیمتی برقی آلات خراب ہونے لگے جبکہ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء، دفاتر میں کام کرنے والے افراد اور گھریلو صارفین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اذیت کا شکار ہیں . اس حوالے سے کیسکو حکام کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری بھرقم بل بھیجنے کے ساتھ ساتھ کیسکو حکام انہیں بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں