کوئٹہ میں بجلی کا بد ترین بحران، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب، صارفین کو مشکلات سامنا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ شہر میں بجلی کا بد ترین بحران شہر بھر میں بجلی کئی کئی گھنٹے غائب عوام پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں بجلی کی 8سے 10گھنٹے کی اعلانیہ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے پیر کو کوئٹہ شہر کے وی آئی پی فیڈر، جناح روڈ فیڈر سمیت کئی دیگر فیڈر کئی گھنٹوں تک غیر اعلانیہ طو رپر بند کردئیے گئے جبکہ کیسکو کا شکایت نمبر اور حکام کے نمبر بھی بند ملے کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کئی گھنٹوں تک سنگل فیز بجلی کی فراہمی کی گئی جس سے شہریوں کے قیمتی برقی آلات خراب ہونے لگے جبکہ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء، دفاتر میں کام کرنے والے افراد اور گھریلو صارفین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اذیت کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے کیسکو حکام کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری بھرقم بل بھیجنے کے ساتھ ساتھ کیسکو حکام انہیں بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

23 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

32 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

53 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

2 hours ago