کراچی (قدرت روزنامہ)رواں ماہ اچانک انتقال کرجانے والے میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے بھی ردعمل دے دیا۔
سیدہ طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا، ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔
طوبیٰ انور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اللہ کی مر ضی پر بھروسہ ہے، میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے‘۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…