اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت ناساز؛ وائرل ویڈیو نے مداحوں کو افسردہ کردیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے،انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ سٹوریز اور وائس نوٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی شدید علالت کا بتاتے دعاؤں کی اپیل کی ہے، اپنی تصاویر بھی شیئر  کیں،نمرہ خان نے ہاتھ پر ڈرپ لگی اور ماسک پہنے ہسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شدید تکلیف میں ہیں۔‘

انسٹاگرام پر ایک اور سٹوری میں نمرہ خان نے لکھا کہ ’کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا ہے کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہ کرم میرے لیے دعا کریں۔‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔

نمرہ خان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت انہیں دعاؤں، سپورٹ اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے،مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،سب لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago